Sunday, 19 May, 2024
"ہیپی فادرز ڈے"

تحریر: رضوان علی شاہ

دھوپ میں چھاؤں دینے والا، زمانے کے سخت تھپیڑوں سے بچانے والا، زندگی کے اتار چڑھاؤ کے باوجود آپ کو سکھی رکھنے والا.. ایسا ہوتا ہے باپ.
والد کا سایہ زندگی میں اتنا ہی اہمیت کا حامل ہے جتنی ماں کی شفقت. اگر باپ کا شفیق ہاتھ سر پر نہ ہو زمانہ ایک ظالم روپ میں آپ کو واقعی میں دکھائی دیتا ہے. اپنے تجربے اور زندگی بھر کا نچوڑ آپ کو سکھانے کی کوشش آپ کے والد کی ہی ہوتی ہے. باپ ہمیشہ چاہتا ہے کہ جو سختیاں میں نے دیکھی ہیں وہ میری اولاد کبھی نہ دیکھے. وہ آپ کا محافظ بھی ہے، آپ کا استاد بھی اور آپ کا رہبر بھی.
ہمارے معاشرے میں ماں کی محبت کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے جبکہ والد کی محبت کو کسی حد تک نظرانداز بھی کیا جاتا ہے. جبکہ ایسا اس لئے نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ماں کی محبت تب تک مکمل نہیں ہے جب تک اس میں باپ کی شفقت  شامل نہ ہو. ماں اور باپ دونوں کی تربیت ہی آپ کو ایک مکمل با شعور انسان بناتی ہے.
میں نے اپنے والد سے بے شمار خصوصیات قدرتی طور پر حاصل کیں ان میں سے چند خوش اخلاقی اور انسانیت کا درد دل رکھنا ہے. میں نے ہمیشہ اپنے والد کو مشکل حالات سے دوچار لوگوں کی مدد کرتے اور ان کی داد رسی کرتے دیکھا. یہاں تک کہ اپنی حیثیت سے بڑھ کر اگر میں نے اپنی آنکھوں سے کسی کو لوگوں کی مدد کرتے دیکھا تو وہ میرے والد ہیں. اشفاق احمد صاحب فرماتے ہیں ایک غیبی اصول یہ بھی ہے کہ جو چیز تقسیم کرو گے اسی کی تمہارے پاس فراوانی ہو جائے گی، پھر چاہے وہ دولت ہو، عزت ہو، علم ہو ، محبت ہو، درگزر ہو، کھانا ہو یا آسانیاں. اور اس بات کا عملاً ثبوت میں نے اپنے والد کی زندگی میں دیکھا. انہوں نے جتنا دیا، اللہ نے ان کو اس سے دگنا عطاء فرمایا. یہی چیز ان سے سیکھتے ہوئے میں نے بھی اپنی زندگی میں اپنانے کی کوشش کی اور آج جو اللہ نے تھوڑی بہت عزت دی وہ شاید اسی غیبی اصول کی بدولت ہے.
یاد رکھیں ماں کے قدموں تلے جنت ہے تو باپ کو بھی اسلام میں جنت کا دروازہ کہا گیا ہے.آپ جنت پا نہیں سکتے اگر دروازہ نہ کھول سکیں. اپنے والدین کی قدر کریں. اگر والد زندہ ہیں تو ان کو وقت دیں، ان کی ہر لحاظ سے خدمت کریں. آپ کے جان، مال اور ہر چیز پر ان کا اتنا ہے حق ہے جتنا آپ کا تھا جب آپ کا بچپن تھا اور آپ کے والد آپ کی ضروریات سے لے کر آپ کی ہر اوٹ پٹانگ خواہش پوری کیا کرتے تھے. 
سیانے کہتے ہیں "ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں." یاد رکھیں آپ کی زبان کی تلخی کہیں آپ کی ساری خدمت بہا کر آپ کو دوزخ کے دہانے پہ نہ لے جائے. اس خدمت کا کوئی فائدہ نہیں جس میں ادب نہ ہو.
جن کے والدین دنیا سے گزر گئے وہ اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لئے قرآن مجید پڑھ کر اور نوافل پڑھ کر اور ان کو بخش کہ اب بھی اپنے والدین کی خدمت کر سکتے ہیں. 
اللہ پاک ہم سب کو اپنے والدین کی خدمت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے اور جن کے والدین دنیا سے گزر گئے اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے. آمین

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کالم نگار، بلاگر یا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ بھی ہمارے لیے کالم / مضمون یا اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر اور مختصر تعارف کے ساتھ info@mubassir.com پر ای میل کریں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  63939
کوڈ
 
   
مقبول ترین
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 18 جنوری کی صبح پاکستان نے ایران میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر حملہ کیا، پاکستان نے حملہ آور ڈرونز، راکٹس اور دیگر ہتھیاروں سے کارروائی کی۔
پاکستان نے ایران میزائل حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
سینیٹ میں سینیٹر رضا ربانی نے آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) بل 2023 پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس کا مسودہ پھاڑ دیا اور کہا کہ یہ بل اتنا سادہ نہیں جتنا نظر آرہا ہے، آج صبح ہی میں نے 8 ترامیم تجویز کیں ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں جس نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی مضبوطی کو ثابت کیا ہے۔ پیپلزلبریشن آرمی اور پاکستان آرمی ایک دوسرے کے بھائی ہیں

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں