Sunday, 19 May, 2024
امریکی سینیٹرکا پاکستان کی موجودہ صورتحال پراظہارِ تشویش

امریکی سینیٹرکا پاکستان کی موجودہ صورتحال پراظہارِ تشویش

 واشنگٹن - امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین باب مینڈیز نے پاکستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات کو معمول پر لانے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق باب مینڈیز نے پاکستان میں انٹرنیٹ کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ کی بندش معلومات تک رسائی کے بنیادی حق سے عوام کو محروم رکھنے کے مترادف ہے۔

سینیٹر باب مینڈیز نے مزید کہا کہ پاکستان کی صورت حال پر سخت تشویش ہے۔ حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں کی حمایت کریں گے۔

قبل ازیں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے بھی پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش کو معلومات تک رسائی کے حق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے ہم منصوبوں کے ساتھ گفتگو میں انسانی حقوق اور میڈیا کی آزادی سمیت اہم امور پر بات کی ہے۔

ویدانت پٹیل نے کسی ایک جماعت کو پسند یا ناپسند کرنے کے تاثر کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہی کیا دنیا میں کہیں کوئی پسندیدہ امیدوار یا جماعت نہیں۔ پاکستان میں مضبوط جمہوریت امریکا کے مفاد میں ہے۔ ہم وہاں صرف جمہوری اقدار اور قانون کا احترام چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتاری اور اس کے ردعمل میں پھوٹنے والے ہنگاموں کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی تھی جو تاحال بحال نہیں ہوسکی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  67122
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
افشا ہونے والے خفیہ دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکا نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جاسوسی کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افشا ہونے والی خفیہ دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ یو این سیکرٹری جنرل
امریکا نے پاکستانی سیلاب متاثرین کیلیے 10 کروڑ ڈالرز کی اضافی امداد کا اعلان کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ حکومت نے پاکستانی سیلاب متاثرین کی بحالی اور اقدامات کیلیے امدادی رقم بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے
امریکا نے پاکستان کی نئی حکومت کو معیشت کی بحالی میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ خوشحال اور مستحکم پاکستان کی تعمیر کے لیے سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع بڑھانے کے طریقوں پر دوطرفہ طور پر کام کرتے رہیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب لاکھوں امریکی و نیٹو فوجی افغانستان میں تھے تب طالبان سے مذاکرات کرنے چاہیے تھے اب جب طالبان کو افغانستان میں فتح نظر آرہی ہے تو وہ ہماری بات کیوں سنیں گے۔ تاشقند میں وسطی اور جنوبی ایشیا رابطہ ممالک کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

مقبول ترین
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 18 جنوری کی صبح پاکستان نے ایران میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر حملہ کیا، پاکستان نے حملہ آور ڈرونز، راکٹس اور دیگر ہتھیاروں سے کارروائی کی۔
پاکستان نے ایران میزائل حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
سینیٹ میں سینیٹر رضا ربانی نے آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) بل 2023 پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس کا مسودہ پھاڑ دیا اور کہا کہ یہ بل اتنا سادہ نہیں جتنا نظر آرہا ہے، آج صبح ہی میں نے 8 ترامیم تجویز کیں ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں جس نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی مضبوطی کو ثابت کیا ہے۔ پیپلزلبریشن آرمی اور پاکستان آرمی ایک دوسرے کے بھائی ہیں

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں